امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ نيو جرسی ميں ایک تقریب امریکی صدر نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کو ایٹمی حملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اگر شمالی کوریا نے ایسا ہی رویہ رکھا تو اس کا ایسا بھرپور اور سخت جواب دیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا کی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے اور اس کا  بھرپور جواب دیں گے۔