اجراء کی تاریخ: 8 اگست 2017 - 14:16

عراق کی رضاکار فورس کے اعلی رکن کریم النوری نے عراق کی رضاکار فورس کی سید الشہداء بٹالین پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے کیونکہ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی فورسز کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سےس نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس کے اعلی رکن کریم النوری نے عراق کی رضاکار فورس کی سید الشہداء بٹالین پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے کیونکہ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی فورسز کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق کی رضآکار فورس کو غلطی سے نشانہ نہیں بنایا اور امریکہ کے اس حملے سے معلوم ہوگيا ہے کہ امریکہ خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کل رات عراق اور شام کی سرحد پر امریکی حملے میں عراق کی رضاکار فورس کے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔