پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں اور پانامہ لیکس میں نواز شریف اوران کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں اور پانامہ لیکس میں نواز شریف اوران کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، پانامہ لیکس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔آرٹیکل 63-62 نے جوتے مارکرنوازشریف کو نکالاہے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ہم نے جی ٹی روڈ پر نظام کے خلاف احتجاج کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بددیانت قراردیا تو وہ سازشیں تلاش کررہے ہیں،  نواز شریف میں ہمت ہے تو نام لیں کہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔