مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ خوست میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 50 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع موسیٰ خیل میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے، حملے میں طالبان کے ٹھکانے کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت تباہ کر دیا گیا۔ادھر صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں جمعہ کے روز طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 40 طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2017 - 10:25
افغانستان کے صوبہ خوست میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 50 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔