مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے اس تقریب میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ 85 ممالک کے مہمان موجود ہیں۔کچھ دیر قبل صدر حسن روحانی نے ایران کے بارہویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب کا ایرانی پارلیمنٹ میں آغاز ہوگيا ہے جس میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں 8 صدور ، 19 اسپیکر ، 9 نائب صدور اور وزراء اعظم ، 7 ڈپٹی اسپیکر ، 11 وزراء خارجہ اور 35 خصوصی ایلچی موجود ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کچھ دیر قبل صدر حسن روحانی سے ایران کے بارہویں صدر کے طور پر حلف لے لیا ہے۔
صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب براہ راست خبر چینل سے نشر کی جارہی ہے۔ صدر حسن روحانی کا پارلیمنٹ پہنچنے پر اسپیکر علی لاریجانی نے استقبال کیا۔ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا ، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔