یورپی یونین نے تین روسی شہریوں اور تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ روس نے یورپی یونین کی پابندیوں کےخلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے تین روسی شہریوں اور تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ روس نے یورپی یونین کی  پابندیوں کےخلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ پابندیاں جرمن کمپنی سیمنز کی طرف سے فروخت کردہ گیس ٹربائنز کو روس کی طرف سے اپنے ساتھ شامل کیے گئے یوکرائن کے علاقے کریمیا میں بھیجنے پر لگائی گئی ہیں۔یورپی یونین کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق تین افراد جن میں دو سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں اور اس معاملے میں ملوث ایک کمپنی کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں ۔ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ پابندیوں کے شکار ہونے والوں میں توانائی کے نائب روسی وزیر آندری شیروزوف بھی شامل ہیں۔