مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی کی بلند ترین رہائشی عمارت " مرینا اپارٹمنٹس" میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔دبئی سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے لگی ۔مرینا اپارٹمنٹس کی 80 سے زائد منزلیں ہیں ، آگ عمارت کی 42ویں منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 40 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔تاہم اب آگ پر قابو پا لیا گیاہے جس کے بعد بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دبئی پولیس کی جانب سے عمارت کو فی الوقت بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔گزشتہ سالوں کے دوران دبئی کی مختلف عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں جن کے باعث انتظامیہ نے 30 ہزار سے زائد بلند عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔ 2 سال قبل بھی مرینا اپارٹمنٹس میں ایسی طرح آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اگست 2017 - 13:23
دبئی کی بلند ترین رہائشی عمارت " مرینا اپارٹمنٹس" میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔