مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل ابو الغیط نے اپنے ایک خط میں عراقی کرد پارٹی کے رہنما مسعود بارزانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرانے سے باز رہے اور عراق کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔
ابو الغیط نے اپنے خط میں کہا کہ کردستان میں ریفرنڈم کے نتیجے میں عراق میں علیحدگی کی تحریکیں جنم لیں گے جس سے عراقی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا نیزعراق کے بنیادی آئين میں کردوں کے حقوق محفوظ ہیں لہذا ریفرنڈم کرانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔