حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، تینوں قوا کے سربراہان ، غیر ملکی مہمانوں، غیر ملکی سفراء اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں ایران کے بارہویں صدر حسن روحانی کے صدارتی حکم کی تنفیذ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، تینوں قوا کے سربراہان ، غیر ملکی مہمانوں، غیر ملکی سفراء  اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں ایران کے بارہویں صدر حسن روحانی کے صدارتی حکم کی تنفیذ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب کے آغاز میں ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ایران میں بارہویں  صدارتی انتخابات 19 مئی کو منعقد ہوئے جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اکثریت سے جیت گئے تھے ۔ صدر حسن روحانی کے صدارتی حکم کی تنفیذ کی تقریب آج منعقد ہوئی ، تنفیذ کا حکمنامہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے پڑھ کر سنایا۔ اطلاعات کے مطابق حکمنامہ کی قرائت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای حاضرین سے خطاب کریں گے۔