مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ آپریشن دار الحکومت الجزائرسٹی کے مغرب میں واقع صوبہ تبیازہ کے قورايہ ٹاؤن میں کیا گیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے، جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آپریشن تاحال جاری ہےجبکہ مزیداطلاعات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران داعش کے8 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 اگست 2017 - 12:23
الجزائر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔