جرمنی نے روس پرمجوزہ امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور یورپی کمپنیوں کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی نے روس پرمجوزہ امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور یورپی کمپنیوں کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات کا کہنا تھا کہ روس پر نئی امریکی مجوزہ پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں، جرمنی دنیا میں تجارتی جنگ نہیں چاہتا، روس پر پابندیاں یورپی کمپنیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔یورپی یونین کو روس مخالف امریکی پابندیوں کے خلاف اقدامات کرنے چاہیں، امریکی کانگریس نے جمعرات کو روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا بل منظور کیا ہے۔ جس کے جواب میں روس نے امریکہ کے 755 سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کا بھر پور جواب دےگا۔