مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش کار بم دھماکہ نائب سی ای او محمد محقق کی رہائشگاہ کے نزدیک ہوا، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2017 - 11:44
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔