اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سفارت خانے کو گھیرے میں لے کر اسے فوری طور پر بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا شخص اردن کا شہری ہے جبکہ ایک اسرائیلی شہری شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی سفارت خانہ عمان کے رہائشی علاقے رابعہ میں واقع ہے۔ واقعے کے بعد سفارتخانے کے اطراف فوج تعینات کردی گئی۔