آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے اور پیغمبر اسلام (ص) کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران، عراق، لبنان، بحرین، سعودی عرب ، کویت ، قطر، امارات ، شام ، پاکستان ، ترکی ،آذربائیجان اور ہندوستان سمیت کئی یورپی اور مغربی ممالک میں عزاداری منعقد کی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آآسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے اور پیغمبر اسلام (ص) کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران، عراق، لبنان، بحرین، سعودی عرب ، کویت ، قطر، امارات ، شام ، پاکستان ، ترکی ،آذربائیجان اور ہندوستان سمیت کئی یورپی اور مغربی ممالک میں عزاداری منعقد کی جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور شاہراہوں پر سیاہ پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں اور مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا و سینہ زنی اور جلوسوں کا سلسلہ کل رات سےجاری ہے۔ ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں جلوس عزا نکالے جارہے ہیں۔ ہر طرف غم و اندوہ کا ماحول ہے مؤمنین پیغمبر اسلام اور خاندان اہلبیت عصمت و طہارت کو آسمان امام و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں۔

حضرت ابو عبداللہ ، جعفر بن محمد بن علی بن الحسن بن علی بن ابی طالب علیہ السلام معروف بہ صادق آل محمد شیعوں کے چھٹے امام ہیں ۔ جواپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد 7 ذی الحجہ سن 114 ھ ق کو آنحضرت کی وصیت کے مطابق امامت کے منصب پر فائز ہوئے ۔

امام جعفر صادق (ع) جمعہ طلوع فجر کے وقت اور دوسرے قول کے مطابق منگل 17 ربیع الاول سن 80 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ۔ (1)

آنحضرت کی والدہ کا نام فاطمہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر جن کی کنیت " ام فروہ " تھی ۔

یہ خاتون امیرالمؤمنین علی علیہ السلا کے وفادار ساتھی حضرت محمد بن ابی بکر کی بیٹی تھی ۔ اپنے زمانے کی خواتین میں تقوی ، کرامت نفس اور عظمت کے لحاظ سے معروف و مشہور تھیں ۔ اور امام صادق (ع) نے ان کی شخصیت کے بارے میں فرمایا ہے : میری والدہ ان خواتین میںسے ہے جنہوں نے ایمان لایا اور تقوی اختیار کیا اور نیک کام کرنے والی اور اللہ نیک کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔ (2)

بنی امیہ کی حکومت کے اواخر اور بنی عباسی حکومت کے اوائل میں حضرت امام جعفر صادق (ع) زندگی بسر کر رہے تھے اور آپ نے بنی امیہ کے خلاف عوامی بغاوت اور بنی عباس کا لوگوں کے ساتھ مذھبی احساسات کے ساتھ استحصال کرکے اور لوگوں سے " الرضا من ال محمد (ص)" کے عنوان سے بیعت لے کر حکومت پر قابض ہونے کا قریب سے مشاھدہ کیا اور ان حالات میں شیعوں اور محبان اھل بیت (ع) کی امامت کے سنگین فرائض کو انجام دیتے رہے ۔ امام صادق (ع) عبدالملک بن مروان [ پانچویں اموی خلیفہ ] کے زمانے میں پیدا ہوئے اور اسکے بعد باقی 8 بنی امیہ خلفاء اور دو عباسی خلفاء کے ہمعصر تھے اور ان میں سے اکثر کی طرف سے مصائب اور مظالم ہوتے رہے :

1 ۔ ولید بن عبدالملک

2 ۔ سلیمان بن عبدالملک

3 ۔ عمر بن عبدالملک

4 ۔ یزید بن عبدالملک

5 ۔ ھشام بن عبدالملک

6 ۔ ولید بن یزید

7 ۔ یزید بن ولید

8 ۔ مروان بن محمد

9 ۔ ابوالعباس سفاح

10 ۔ منصور دوانقی (3)

آخر کار 65 سال کی عمر میں آپ کو عباسی خلیفہ  منصور دوانقی نے زہر کے ذریعہ شہید کروادیا اور آپ کی شہادت کے بعد حضرت امام موسی کاظم (ع) نے بھائیوں اور افراد خاندان کے ہمراہ آپ کو غسل و کفن دیا اور جنت البقیع میں دفن کردیا ۔(4)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

   1۔ تاج المواليد (علامہ طبرسي)، ص 43؛

  2۔  منتہي الامال، ج2، ص 121

 3 ۔ تاج المواليد، ص 43؛ زندگاني چہاردہ معصوم(ع)، ص 376

 4 ۔  وقايع الايام (شيخ عباس قمي)، ص 81؛ منتہي الامال، ج2، ص 155