مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کرکے قطری امیر کے نام پر متنازع بیان جاری کیا جس کے بعد قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔ امریکی اخبار کے مطابق ویب سائٹس ہیکنگ کے بعد قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل الثانی کے نام سے متنازع جعلی بیان جاری کیا،جس میں ایران کو اسلامی طاقت قرار دے کر فلسطینی جماعت حماس کی تعریف کی تھی ۔ اس پوسٹ کے بعد سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے فوری تمام قطری میڈیا پر پابندی لگا دی تھی اور قطر کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا۔ ادھر قطر نے متحدہ عرب امارات کی اس حرکت کو غیر اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 جولائی 2017 - 00:32
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر کی سرکاری ویب سائٹس ہیک کرکے قطری امیر کے نام پر متنازع بیان جاری کیا جس کے بعد قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔