ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 پاکستانی اور ایک ہندسوتانی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع راجوری  میں لائن آف کنٹرول پرپاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کشمیری فوجی جوان محمد نصیر جاں بحق ہوگیا جس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے اس ہندوستانی فوج کا تعلق کشمیر کے ضلع پونچھ کے اجیوٹ گاؤں سے بتایا جاتا ہے ۔ ادھر ہندوستانی فوجیوں کی جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایکس پریس کے مطابق  ہندوستانی فوج نے پاسکتنای فوج کی ایک گاڑي پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی اور اس میں سوال پاکستانی فوج کے 4 جوان جاں بحق ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے اٹھ مقام پر پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جاگری اور اس میں سوار 4 فوجی جوان ڈوب گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈوبنے والے چار میں سے ایک جوان کے لاش نکال لی گئی ہے جب کہ 3 کی تلاش کا کام جاری ہے۔