مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عراق کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ قطر کے بادشاہ نے موصل کی آزادی پر عراقی وزیر اعظم کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی عراقی حکومت اورعراقی قوم کی فداکاری کے بعد حاصل ہوئی ہے۔قطر کے بادشاہ نے کہا کہ سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے قطر کے خلاف الزامات بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی ہیں ۔ واضح رہے کہ قطر کے بادشاہ نے اس سے پہلے بھی موصل کی آزادی پر حیدر العبادی کو مبارکباد پیش کی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2017 - 00:18
قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عراق کی حمایت پر تاکید کی ہے۔