مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جین ایولودریان نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں علاقہ کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کے علاوہ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے وویر خارجہ قطر کے بعد دیگر خلیج فارس کے عرب ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2017 - 19:41
فرانس کے وزیر خارجہ نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔