اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع بیداری اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے موصل کی فتح پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موصل میں عراقی حکومت کی فتح کو اپنی فتح سمجھتے ہیں ایران اور عراق دوہمسایہ ممالک ہیں جن کے بہت سے دینی مشترکات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع بیداری اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے موصل کی فتح پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موصل میں عراقی حکومت کی فتح کو اپنی فتح سمجھتے ہیں ایران اور عراق دوہمسایہ ممالک ہیں جن کے بہت سے دینی مشترکات ہیں۔ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے تحقیقاتی ریسرچ سینٹر اور بیداری اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں عراق کی فتح کو ہم اپنی فتح سمجھتے ہیں کیونکہ ایران اور عراق کی دوقوموں کے درمیان بہت سے دینی اور مذہبی مشترکات موجود ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ عراق میں جب سےانقلاب کامیاب ہوا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے عراقی عوام اور حکومت کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد پڑوسی ہونے کے لحاظ سے ایران کا اخلاقی ، مذہبی اور سیاسی فریضہ تھا جسے ایران نے عراقی حکومت کی درخواست پر انجام دیا ۔ موصل کی آزادی پر بڑی خوشی ہے کیونکہ امریکہ کو موصل کی آزادی کا تصور بھی نہیں تھا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ میں عراقی حکومت ، عوام ، فوج اور ان تمام جوانوں کو موصل کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنھوں نے موصل کی آزادی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔