اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2017 - 11:18

لیبیا کے ساحلی شہر تبروق سے 19 مصری پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ساحلی شہر تبروق سے 19 مصری پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر تبروق کے جنوب میں جغبوب صحر ا کے قریب 19 مصری پناہ گزینوں کی لاشیں ملی ہیں۔ہلال احمر کے ترجمان نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی لاشیں مسخ شدہ تھیں جبکہ لاشوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پناہ گزینوں کو جس ٹرک کے ذریعہ منتقل کیا جارہا تھا اس کے الٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔