مہر خبررساں ایجنسی نے ایسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی امور آئی ایس آئی کے حوالے کرنے کی متنازع خبر شائع کرنے پر روزنامہ جنگ اور جنگ گروپ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ پاکستانی عدالت عظمیٰ نے جنگ گروپ اور دی نیوز کے مالکان میر شکیل الرحمان، میر جاوید الرحمان اور خبر دینے والے رپورٹر احمد نورانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس اعجاز نے ریمارکس دیے کہ دی نیوز اور جنگ گروپ کی خبر براہ راست توہین عدالت ہے، آئین کے تحت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سرکاری اشتہارات کی مد میں حکومتی اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو سرکاری اشتہارات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ حکومت نے کس میڈیا گروپ کو کتنے اشتہار دیئے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2017 - 02:24
پاکستانی سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی امور آئی ایس آئی کے حوالے کرنے کی متنازع خبر شائع کرنے پر روزنامہ جنگ اور جنگ گروپ کونوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔