مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی عراق کے شہر موصل پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے موصل کی مکمل آزادی پر فوج اور رضاکار دستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عراقی قوم اور فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم موصل پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے عراق کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی اور وہابی دہشت گردتنظیم داعش کی شکست پر عراقی قوم اور فوج کو مبارکباد پیش کی۔ موصل کو حال ہی میں عراقی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کیا ہے۔