مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اس نے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کے ساتھ قطر اور ایران کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 کے اجلاس کے ضمن ميں امریکی وزير خارجہ کے ساتھ قطر اور ایران کے بارے میں گفتگو کی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کے سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف واضح بیانیہ جاری کیا گیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 جولائی 2017 - 01:06
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اس نے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کے ساتھ قطر اور ایران کے بارے میں گفتگو کی ہے۔