اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2017 - 22:08

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے ضمن مين ترکی کے صدر اردوغان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے ضمن مين  ترکی کے صدر اردوغان  اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ، ترک صدر نے اس سے قبل روس کے صدر پوتین سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔