ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں ہندوستانی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر مسلح افراد کےحملے میں کیپٹن سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں ہندوستانی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر مسلح افراد کےحملے میں کیپٹن سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج کی 31 راشٹریہ رائفلز کی گشتی پارٹی پر حملہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے نزدیک کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں کے نام کیپٹن پروین کمار، سپاہی برجیس لال بہادر اور سپاہی رمیش کمار بتائے جاتے ہیں۔ ہندوستانی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔