مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ لائن آف کنرٹول پر ہندوستانی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ہندوستانی فوج نےچڑی کوٹ اورستوال سیکٹرپرفائرنگ کی۔ ہندوستانی فوج کی کنٹرول لائن پربفائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بھ ہندوستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2017 - 12:57
پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ لائن آف کنرٹول پر ہندوستانی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔