اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2017 - 18:20

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ جی 20 کے سربراہی اجلاس کا آغاز جرمن چانسلر انجیلہ مرکل کے خطاب سے ہوا۔ واضح رہے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں دنیا کے صنعتی ترقی یافتہ ممالک جی 20 کا سربراہی اجلاس آج اور کل  جاری رہے گا، اس اجلاس میں معاشی معاملات، دہشت گردی سے ہونے والے خطرات سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ جی 20 اجلاس میں آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، ہندوستان، روس، جنوبی افریقا، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، میکسیکو، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، چین، انڈونیشیا، سعودی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں