مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ،خطیب جمعہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کو منحوس اور شر انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد آل سعود کے ظلم و ستم کی تیغ مزید تیز ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ، عراق ، شام بحرین اور یمن میں ظلم و ستم کرنے کے بعد اب قطر کے طرف متوجہ ہوگیا ہے اور دنیا کو اب اچھی طرح مشاہدہ کرنا چاہیے کہ ہمسایہ ممالک کو ایران سے خطرہ ہے یا سعودی عرب سے ؟ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ آل سعود اور اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہےامریکہ نے سعودی عرب کی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ اس =ے نہ انسانی حقوق سے کوئی تعلق ہے اور نہ جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے امریکہ کو صرف اپنے مفادات سے دلچسپی ہے۔خطیب جمعہ نے ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سےآیت اللہ شہید بہشتی اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2017 - 16:03
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کو منحوس اور شر انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد آل سعود کے ظلم و ستم کی تیغ مزید تیز ہوگئی ہے۔