مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کےمشیر خارجہ انور قرقاش نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے دشمن کی خلیج فارس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ قطر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بحرین، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے جو خون بہایا گیا ہے اور جو سازشیں کی گئی ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس نے کہا کہ قطر کو اپنے الجزیرہ اور اپنی ثروت پر ناز ہے لیکن اسے سمجھنا چاہیے کہ خلیج فارس میں سعودی عرب اور ملک سلمان کے دشمن کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2017 - 00:34
متحدہ عرب امارات کےمشیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دشمن کی خلیج فارس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔