سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے 4 عرب ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ترکی نے قطر کے معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے قطر پر مزید دباؤ ڈالنے کے لئے کوئی بھی اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے 4 عرب ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ترکی نے قطر کے معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے قطر پر مزید دباؤ ڈالنے کے لئے کوئی بھی اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ قطر کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیوں کے علاوہ بھی بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدام عمل میں لایا جائے گا۔  اس نے کہا کہ ترکی نے ہمیں قطر کے معاملے میں غیر جانبدار رہنے کا کہا ہے ، عادل الجبیر نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھی دہشت گردی کا حامی ملک ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔