رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام ميں داعش کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے بعد سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں دشمن کافی حساس ہے لہذا میزائلوں کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے اورترقی و پیشرفت کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے صوبہ دیرالزور ميں داعش کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے بعد سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں دشمن کافی حساس ہے لہذا میزائلوں کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے، ترقی  اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میزائل کے شعبہ میں ایرانی سپاہ کی کارکردگی کو قابل قدر قراردیتے ہوئے فرمایا: " آپ کا کام بہت اچھا اور عالی تھا اللہ تعالی آپ کے اس عمل کو قبول فرمائے یہ رمضان المبارک کی اہم عبادت ہے۔" رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن کو ہمارے میزائل سسٹم کے بارے میں کافی حساسیت ہے لہذا اس شعبہ میں جتنی ممکن ہوسکے ترقی و  پیشرفت جاری رکھنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کام کیجئے ، تلاش و جد وجہد کیجئے اور دشمن کو زوردار تھپڑ رسید کیجئے۔ اس ملاقات میں سپاہ کے اعلی کمانڈروں نے شام میں  داعش کے ٹھکانوں پر  لیلۃ القدر نامی میزائل حملے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔