اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2017 - 11:31

روس کے دارالحکومت ماسکو میں چینی اور روسی صدور کے دستخط کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چین اور روس میں اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماسکو میں چینی اور روسی صدور کے دستخط کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چین اور روس میں اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ روس نے اعلامیے میں پاکستان اورافغانستان میں مصالحتی کردار پر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مصالحتی کردار سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ماسکو میں چینی اورروسی صدورکی ملاقات کے بعد دستخط شدہ اعلامیہ جاری کردیاگیا، جس میں روس نے پاکستان اورافغانستان کےدرمیان مصالحتی کرداراورون بیلٹ ون روڈ منصوبےپرچین کی تعریف کی۔روسی صدر پیوٹن نےامید ظاہرکی کہ چین کےکردار سےدونوں ملکوں کےتعلقات میں بہتری اورافغانستان میں امن سےخطےمیں استحکام آئے گا،تاہم دونوں صدورنےافغانستان میں بڑھتی دہشت گردی پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔اعلامیے میں اقوام متحدہ سے شام کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنے اور معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر زور دیا گیا۔روس اور چین نے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عملدرآمدپربھی اتفاق کیا۔