پاکستانی وزیر اعظم کی بیٹی مریم نوازپانامہ کرپشن کیس میں آج مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کی بیٹی مریم نوازپانامہ کرپشن کیس میں  آج مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔ مریم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو مد نظر رکھتے ہوئے جوڈیشل اکیڈمی اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے بھائی حسین نواز، وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ کے رہنما انجینئر امیر مقام اور دیگر موجود ہیں۔  اطلاعات کے مطابق پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کے حوالے سے پیش کے جانے والے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پیش ہونے کے لیے کوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئی ہیں۔