مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے متحدہ عرب امارات کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو مغربی ممالک میں قطر اور مسلمانوں کی حیثیت کو مخدوش بنانے کی سازش سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ نے جرمنی کے وزير خارجہ زیگمار گیبریل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی قطر اور عرب ممالک میں جاری بحران کو حل کرنے کا بہترین راستہ ہیں مذاکرات کے ذریعہ تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے لیکن قطر عرب ممالک کی منہ زوری اور قطر کے خلاف معاندانہ اقدامات کو قطر کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف سمجھتا ہے اور قطر کی حاکمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ قطر کے وزير خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی قطر پر دہشت گردی کا الزام عائد نہیں کرسکتے۔ قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام جھوٹا اور بےبنیاد ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2017 - 00:47
قطر کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو مغربی ممالک میں قطر اور مسلمانوں کی حیثیت کو مخدوش بنانے کی سازش سے پرہیز کرنا چاہیے۔