افغانستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 4 طالبان کمانڈروں سمیت 54 سے زائد طالبان ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 4 طالبان کمانڈروں سمیت 54 سے زائد طالبان ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خصوصی فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناوا میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں  42 طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 4 طالبان کمانڈر بھی مارے گئے اور ان کی 18 موٹر بائیکس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ  بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ادھر صوبہ ہلمند کے ہی ضلع لشکرگاہ میں طالبان کے 2 ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 12 طالبان ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔