برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کررہے ہیں جودہشتگرد تنظیم داعش کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہی بات کررہے ہیں جودہشتگرد تنظیم داعش کررہی ہے۔ لندن کے میئر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی6 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر شدت پسند دولت اسلامیہ (داعش)  یہ کہتی ہے کہ اسلام اور مغرب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اور مغرب مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے، میرے خیال میں یہ بکواس ہے۔ یقیناًہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ لندن کے میئر نے کہا کہ داعش اور امریکی صدر کی رفتار اور گفتار میں کوئی فرق نہیں ہے۔