مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عدلیہ کو دنیا بھر کے مظلوموں اور حریت پسندوں کے جائزاور مشروع حقوق کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عدلیہ کو عالمی سطح پر عوام کے عمومی حقوق کا علمبردار ہونا چاہیے دنیا بھر میں مظلوموں ، مستضعفوں اور ستمدیدہ افراد کے حقوق کے دفاع اور تحفظ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عدلیہ کے سربراہ اپنے علمی فضل کی بنا پر ملکی اور غیر ملکی سطح پر عوامی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عدلیہ ،امریکی اقتصادی پابندیوں ، امریکہ کے ہاتھوں ایران کے اموال کے مصادرہ اور ضبط کرنے ، دہشت گردی کے خلاف یا شیخ زکزاکی جیسی دنیا کی مظلوم شخصیات کی حمایت یا میانمار اور کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت جیسے موضوعات کے بارے میں اپنے قانونی مقام کے پیش نظر اپنی حمایت یا مخالفت کا اعلان کرسکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آغاز میں آیت اللہ شہید بہشتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: آیت اللہ شہید بہشتی کا نام عدلیہ سے منسلک ہوگیا ہے کیونکہ انھوں نے ایران کے بنیادی آئین اور عدلیہ کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا وہ ایک عظیم مفکر اور دانشمند انسان تھے انھوں نے مختصر مدت کے اندر عدلیہ میں انقلاب پیدا کردیا اور عدلیہ میں گرانقدر اور مخلصانہ خدمات انجام دیں جو تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ثبت ہوگئی ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل عدلیہ کے سربراہ نے عدلیہ کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔