ہندوستانی ریاست منی پور میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست منی پور میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریاست کے ضلع اوکھرول میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک آسام رائفلز سپاہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے سپاہیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔