مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں کے جواب میں جیزان میں سعودی عرب کے ایک فوجی اجتماع پر زازال 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جيزان کے گاؤں الراحا میں سعودی فوج کے ایک اجتماع پر زازال 2 نامی میزائل داغا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حالیہ ہفتوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں کے حملے میں اضافہ کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جولائی 2017 - 13:04
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں کے جواب میں جیزان میں سعودی عرب کے ایک فوجی اجتماع پر زازال 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔