مہر خبررساں ایجنسی نےالنشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم فتح کی اجرائی کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے حماس کو دہشت گرد قراردینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ وہ اپنے ملک کی آزادی کے لئے جد جہد کررہی ہے جبکہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش اور اسرائیل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
صائب عریقات نے کہا کہ فلسطین کی فتح اور حماس تنیظمیں دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ حماس اور فتح اپنے ملک کی آزادی کے لئے جد و جہد کررہی ہیں اور ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حماس تنظیم اسرائیل کے مجرمانہ اور جنگی جرائم کے خلاف صرف اپنا دفاع کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور داعش کے سنگین اور مجرمانہ جرائم میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں کا ہدف بچوں اور بےگناہ افراد کو نشانہ بنانا ہے۔