مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ان کو مدد فراہم کررہا ہےامریکی اتحادی طیارے دہشت گرد تنظیم النصرہ کو نشانہ نہیں بناتے بلکہ ان کی مدد کرتے ہیں۔لاوروف نے ایتھوپیاکے وزیر خارجہ سے مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کو نئے روپ میں مدد فراہم کررہا ہے اور امریکہ کا یہ عمل بہت خطرناک ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران سے خارج ہونے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور متحدہ کارروائی ضروری ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2017 - 17:55
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ان کو مدد فراہم کررہا ہےامریکی اتحادی طیارے دہشت گرد تنظیم النصرہ کو نشانہ نہیں بناتے بلکہ ان کی مدد کرتے ہیں۔