پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاراچنا ر کے شیعہ مسلمانوں پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے پر پاکستانی وزیر اعظم کی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے پارا چنار نہ پہنچ کر امتیازی سلوک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاراچنا ر کے شیعہ مسلمانوں پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے پر پاکستانی وزیر اعظم کی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تیل کے سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے پاس پہنچ گئے لیکن وہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے کوئٹہ اور پاراچنا کے شیعہ مسلمانوں کے پاس نہیں گئے اور ہم پاکستان کے وزير اعظم کے اس امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا، کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اس امتیازی سلوک کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان، فاٹا کا دورہ نہ کرکے احساس محرومی کو بڑھایا اور وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔