قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر شام میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کی حمایت کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ  محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر شام میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کی حمایت کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے۔ اس نے کہا کہ قطر تمام بین الاقوامی قوانین کا احترام اور ان کی پابندی کررہا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ دو دن میں سعودی عرب اور امارات کے مطالبات کی فہرست قطر کو مل جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب ، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کردیئے۔