مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آسام کے شہر دارجیلنگ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی ہے اور گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارجیلنگ کے شہری گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کر کے بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں، دارجیلنگ میں علیحدگی پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے جبکہ شہر میں ساتویں روز مکمل ہڑتال ہے، تمام اسکول و بازار بند اور دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ ادھر مودی سرکار نے علیحدگی کی تحریک کو دبانے کے لئے انٹرنیٹ کی سہولت معطل کر رکھی ہے۔دارجیلنگ میں علیحدگی پسند رہنما گورکھا جانموتی مورچا کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت تشدد سے باز نہیں آئے گی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔