مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبـار کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ نے پاکستان کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ سعودی عرب یا قطر دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے کہا کہ پاکستان پیسہ ہم سے لیتا ہے اور بات قطر کی کرتا ہے۔ اگر چہ سعودی عرب کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے لیکن پاکستان ابھی تک اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی پر گامزن ہے۔ نیوز ویک کے مطابق گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کے بادشاہ سے پاکستانی وزير اعظم نواز شریف نے ملاقات کی جس کے بعد سعودی بادشاہ نے نواز شریف سے کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب کی حمایت کرے ورنہ قطر کے حمایت کے سنگین نتائج بھگتنےکے لئے تیار رہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے کئی ممالک پر قطر کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ لیکن بعض ممالک سعودی عرب کے دباؤ کا مقابلہ کررہےہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2017 - 20:20
امریکی اخبـار کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ نے پاکستان کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ سعودی عرب یاقطر دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے کہا کہ پاکستان پیسہ ہم سے لیتا ہے اور بات قطر کی کرتا ہے۔