مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نےغذائی اشیاء اور مواد سے بھرے پانچ طیارے قطر بھیج دیئے ہیں اور قطر کی غذائی قلت اور مشکلات کو مکمل طور پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کےیہ طیارے قطر پر سعودی عرب اور بعض خلیجی ممالک کی جانب سے ہر قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے بعد بھیجے گئے ہیں۔ایران کے بھیجے گئے طیاروں میں کھانے پینے کی اشیاء جن میں پھل اور سبزیاں موجود ہیں،ایرانی حکام کے مطابق ہر ایک طیارے میں 90 ٹن سامان موجود ہے۔اطلاعات کے مطابق ایران کا مزید ایک اور طیارہ بھی روز مرہ کا سامان لے کر آج کسی وقت قطر روانہ کیا جائے گا۔خلیجی ملکوں کی جانب سے قطر کےفضائی اور زمینی راستے بند کرنے پر ایران نے یہ سامان قطر بھیجا ہے۔ ایران نے ہمسایہ ممالک کے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا ادھر ایران نے اپنی تین بندرگاہوں سے استفادہ بھی قطر کے لئے مجاز قراردیدیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2017 - 01:09
اسلامی جمہوریہ ایران نےغذائی اشیاء اور مواد سے بھرے پانچ طیارے قطر بھیج دیئے ہیں اور قطر کی غذائی قلت اور مشکلات کو مکمل طور پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔