فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 47 ملین ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 47 ملین ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدر میکرون کی سیاسی جماعت بھی پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 18 جون کو ہوگی۔قومی اسمبلی کی 577نشستوں کیلئے تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے 6500امیدوارآج کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انتخابات سے قبل فرانس کے صدرمیکرون کی سیاسی جماعت آن مارش کو ملک بھرسے 15ہزار سے زائد ٹکٹ کے خواہشمند افراد نے درخواستیں دیں ، تاہم میکرون نے 526امیدواروں کو انتخابی معرکہ کیلئے چنا ہے۔ پارلیمانی انتخابات میں کامیاب امیدوار کو کم ازکم12 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ لینا لازم ہوگا جس میں کامیاب امیدوار18جون کو دوسرے مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔