مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ قطر دہشت گردوں کا حامی رہا ہے۔ امریکی صدر نے رومانیہ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم قطر اور دیگر عرب ممالک سے چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کی مالی حمایت بند کردیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردانہ اعتقادات کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ ریاض کانفرنس دہشت گردوں کی مالی حمایت کے خاتمہ میں مؤثر ثابت ہوگی۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2017 - 01:20
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ قطر دہشت گردوں کا حامی رہا ہے۔