ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فورسزنے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ کے دوران 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فورسزنے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ کے دوران 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کے سیکٹر نؤگام سے ممکنہ طور پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش میں 3 علیحدگی پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تنیوں حملہ آور اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔ترجمان کے مطابق ایک اور واقعے میں میچل سیکٹر میں 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔