مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچہ ویلے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زیگمار گیبریئل نے جرمن اقتصادی جریدے ’ہانڈلزبلاٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات سے دوچار مشرق وسطیٰ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دخل اندازی بہت خطرناک ہے۔انہوں نے اسے ’ٹرمپائزیشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی یا دیگر عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے خطے میں ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہونے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’امریکی صدر کی جانب سے خلیجی ممالک کے ساتھ بڑے بڑے فوجی معاہدے ہتھیاروں کے کاروبار میں مسلسل اضافے کی وجہ بن سکتے ہیں۔زیگما گیبریئل نے کہا ’ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے قطر کو ظاہری طور پر بلکل الگ تھلگ کرنے کا ارادہ تھا، یہ مکمل طور پر غلط طریقہ کار ہے جرمنی کبھی بھی اس طرح کی کسی پالیسی کی حمایت نہیں کرے گا اور ہم کسی صورت ایسا نہیں چاہتے کہ کہیں بھی ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازعات پیدا ہوں۔
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2017 - 12:36
جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کردیا ہے۔